0
Sunday 7 Jun 2020 12:29

ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کر دی

ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کر دیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم از کم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔
خبر کا کوڈ : 867086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش