QR CodeQR Code

ملک میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں، مزید بھی پیدا کیے جار ہے ہیں، قمر زمان کائرہ

7 Jun 2020 19:33

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل ناکام ہو چکی ہے، اس معاملے پر قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، مگر اپوزیشن کو قومی ہم آہنگی کی بات کرنے برا بھلا کہا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہر ہفتے ایک نئی کہانی شروع ہو تی ہے، ملک میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں، مزید بھی پیدا کیے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی مسئلے کا حل نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قیادت کو بلاوجہ جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزراء پیشگوئیاں کر رہے تھے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے، خورشید شاہ گزشتہ 7 ماہ سے نیب حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل ناکام ہو چکی ہے، اس معاملے پر قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، مگر اپوزیشن کو قومی ہم آہنگی کی بات کرنے برا بھلا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر فاشسٹ ہے، فاشزم میں مخالف آواز کو دبا دیا جاتا ہے، حکومت ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی اب کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 867143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867143/ملک-میں-بحران-بڑھتے-جا-رہے-ہیں-مزید-بھی-پیدا-کیے-جار-ہے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org