QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے، علمائے کرام 

7 Jun 2020 20:56

ملتان سے جاری بیان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ملک کے لئے اچھے فیصلے کرتے رہیں اور کسی بھی قسم کے مافیا سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم عوام آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماکرام فقیرعبیدالرحمن نقشبندی، پروفیسر عبد الماجد وٹو، خواجہ عزیز الحسن، عادل یعقوب، علامہ خالد محمود ندیم ندیم، علامہ مجاہد عباس گردیزی، پیر عبید صدر پوری، پادری نعیم جاوید اور علامہ عبدالحنان حیدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹرول پمپوں کے مافیاز کو بھی سب کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے، ہم وزیراعظم عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ملک کے لئے اچھے فیصلے کرتے رہیں اور کسی بھی قسم کے مافیا سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم عوام آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم آپ سے یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ آج کے بعد ہم ان پٹرول پمپس کا ذاتی سطح پر بھی بائیکاٹ کریں گے، تاکہ اب یہ مافیا اس ملک میں پھل پھول نہ سکے ہر قسم کے مافیا کے خلاف لڑنے میں ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب اس ملک کی مشکلات کا حل یہی ہے کہ حکومت کے ہر اچھے فیصلے پر عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دے تاکہ وطن عزیز کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کا پوری طرح خاتمہ کیا جائے، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے راستے ترقی کی طرف ہموار کرنے ہے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کے مافیا کے سامنے کھڑے ہونے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نام موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 867151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867151/وزیراعظم-عمران-خان-نے-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-کمی-کر-کے-بڑا-اچھا-کام-کیا-ہے-علمائے-کرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org