QR CodeQR Code

تیل کی قلت پیدا کرنے اور مہنگا بیچنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا، اوگرا

10 Jun 2020 09:43

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ آئل ریفائنریز کو مقامی پیداوار بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت توانائی، اوگرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں انسپکشن کررہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تمام ترصورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تیل کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کو مقامی پیداوار بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت توانائی، اوگرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں انسپکشن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو پٹرول کی مصنوعی قلت ختم کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اوور چارجنگ اور قلت میں ملوث پٹرول پمپ سیل کر دیئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 867630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867630/تیل-کی-قلت-پیدا-کرنے-اور-مہنگا-بیچنے-والوں-کےخلاف-سخت-ایکشن-ہوگا-اوگرا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org