0
Wednesday 10 Jun 2020 09:43

تیل کی قلت پیدا کرنے اور مہنگا بیچنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا، اوگرا

تیل کی قلت پیدا کرنے اور مہنگا بیچنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا، اوگرا
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تمام ترصورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تیل کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کو مقامی پیداوار بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت توانائی، اوگرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں انسپکشن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو پٹرول کی مصنوعی قلت ختم کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اوور چارجنگ اور قلت میں ملوث پٹرول پمپ سیل کر دیئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 867630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش