QR CodeQR Code

بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

10 Jun 2020 20:27

سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں محمد اللہ اور فضل رزاق شامل ہیں، ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 867804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867804/بھکر-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org