0
Wednesday 10 Jun 2020 20:27

بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں محمد اللہ اور فضل رزاق شامل ہیں، ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش