QR CodeQR Code

کورونا وائرس کو حقیقت تسلیم کرکے اس سے بچنے کی تدبیر اختیار کی جائیں، مرتضیٰ وہاب

11 Jun 2020 00:59

ایک بیان میں ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ چند روز میں پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، اب یہ وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، یہ وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، اس خطرناک وباء سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ایک حقیقت تسلیم کرکے اس سے بچنے کی تدبیر اختیار کی جائیں، چند روز میں پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف پانچ فیصد رہ جاتی ہے، ماسک پہننے سے وائرس سے پچانوے فیصد تک حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود بھی اور دوسروں کو بھی ماسک استعمال کرنے کی تلقین کریں، اب یہ وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، یہ وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطرناک وباء سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے، سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے، بیمار افراد کے علاوہ پچاس برس سے زیادہ عمر کے افراد اور بچے گھروں سے نہ نکلیں، ہم  اللہ تعالی سے دعاگو رہیں کہ ہمیں اس وباء سے جلد از جلد چھٹکارا ملے۔


خبر کا کوڈ: 867843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867843/کورونا-وائرس-کو-حقیقت-تسلیم-کرکے-اس-سے-بچنے-کی-تدبیر-اختیار-جائیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org