QR CodeQR Code

کورونا ملک بھر میں میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، ترجمان سندھ حکومت

11 Jun 2020 15:16

ٹیوٹر پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وبا سے معصوم بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں 10 سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندحکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے معصوم بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں 10 سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے شکار دس سال کی عمر کے 4 معصوم زندگی کی بازی چکے ہیں، غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہو رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود اور دوسروں خصوصا بزرگوں اور معصوم کلیوں کو بچا سکتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں، تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ وباء ہمارے وطن عزیز میں تیزی سے گلی محلوں میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے روز سے اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور رہا ہے، ہمارا قطعی مقصد لوگوں کو ڈرانا اور خوف پھیلانا نہیں تھا، تاہم کچھ ناعاقبت اندیشوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بغض میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صبر اور زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک اور صوبے کے عوام کی طبی ماہرین کی مشاورت سے درست سمت میں رہنمائی کی اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے، تا وقتیکہ ہمارے ملک سے کورونا وائرس کی وباء کا خاتمہ ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 867957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867957/کورونا-ملک-بھر-میں-تیزی-سے-گلی-محلوں-پھیل-چکا-ہے-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org