زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے، سنتھیا رچی
11 Jun 2020 18:50
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزے کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ اتنے برسوں میں پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں، ابھی تو انہوں نے صرف شروعات کی ہے، آصف زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزے کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: 867998