0
Thursday 11 Jun 2020 18:50

زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے، سنتھیا رچی

زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے، سنتھیا رچی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ اتنے برسوں میں پیپلز پارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں، ابھی تو انہوں نے صرف شروعات کی ہے، آصف زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزے کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
 
سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 867998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش