QR CodeQR Code

آرمی چیف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

11 Jun 2020 20:00

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے میاں شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اگر شہباز شریف کہیں تو انہیں سی ایم ایچ میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے میاں شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اگر شہباز شریف کہیں تو انہیں سی ایم ایچ میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ آرمی چیف کی پیشکش پر شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 868007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868007/ا-رمی-چیف-کا-شہباز-شریف-کو-ٹیلی-فون-خیریت-دریافت-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org