0
Thursday 11 Jun 2020 20:00

آرمی چیف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

آرمی چیف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے میاں شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اگر شہباز شریف کہیں تو انہیں سی ایم ایچ میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ آرمی چیف کی پیشکش پر شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 868007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش