QR CodeQR Code

نسل پرست یہودی تنظیم نے ایک عرصے سے امریکی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے، جواد ظریف کا انتباہ

11 Jun 2020 23:59

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں صیہونی اخبار "جیووش ٹیلیگراف" کی ایک خبر کا تراشہ منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اب تک اُس خفیہ ہاتھ کے حوالے سے کوئی شک باقی تھا جو مشرق وسطی میں امریکہ و یورپ کی سیاست کو کنٹرول کرتا ہے تو (صیہونی اخبار کی) یہ سرخی چلا چلا کر اسے دور کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں صیہونی اخبار جیووش ٹیلیگراف ایجنسی کی ایک خبر کا تراشہ منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اب تک اُس خفیہ ہاتھ کے حوالے سے کوئی شک باقی تھا جو مشرق وسطی میں امریکہ و یورپ کی سیاست کو کنٹرول کرتا ہے تو (صیہونی اخبار کی) یہ سرخی چلا چلا کر اسے دور کر رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ (صیہو نی تنظیم) ایپک (AIPAC) نے نہ صرف سالہا سال سے امریکی سیاست کو آلودہ کر رکھا ہے بلکہ وہ امریکی پارلیمنٹ کو بھی اپنی انگلیوں پر نچا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ مغربی ممالک کی طاقت کے مراکز پر نسل پرست (Apartheid) اسرائیل کے تسلط کو ختم کر دیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 868052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868052/نسل-پرست-یہودی-تنظیم-نے-ایک-عرصے-سے-امریکی-سیاست-کو-آلودہ-کر-رکھا-ہے-جواد-ظریف-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org