QR CodeQR Code

متحدہ عرب امارات ایران کیخلاف اسرائیل کا "چُھپا اسٹریٹیجک پارٹنر" ہے، صیہونی میڈیا

13 Jun 2020 23:45

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل نمبر 13 نے اپنی رپورٹ کے اندر واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ کے صیہونی اخبار میں چھپنے والے کالم کیطرف اشارہ کرتے ہوئے اُسے "ڈرامائی طور پر اہم" قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ نے گذشتہ روز یہودی اخبار یدیعوت اہارانوت میں ایک کالم منتشر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحاق کا منصوبہ، عرب دنیا و متحدہ عرب امارات کیساتھ اسرائیل کی سکیورٹی، اقتصادی و ثقافتی روابط استوار کرنیکی آرزو کو قطعی طور پر خاک میں ملا دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل نمبر 13 نے اپنی رپورٹ کے اندر واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ کے صیہونی اخبار میں چھپنے والے کالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُسے "ڈرامائی طور پر اہم" قرار دیا اور کہا ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف صیہونی جنگ کے لئے ایک "خفیہ اسٹریٹیجک پارٹنر" میں بدل چکا ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ نے گذشتہ روز یہودی اخبار یدیعوت اہارانوت میں ایک کالم منتشر کیا تھا جس میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی سرزمین کے ایک بڑے حصے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق پر عملدرآمد کو فی الفور روک دے۔

واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ نے اپنے کالم میں "فلسطینی الحاق کے اسرائیلی منصوبے" سے خطے اور عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پر پڑنے والے تباہ کن نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کا منصوبہ، عرب دنیا و متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کی سکیورٹی، اقتصادی و ثقافتی روابط استوار کرنے کی آرزو کو قطعی طور پر خاک میں ملا دے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ آئندہ ماہ جولائی کے آغاز میں ہی مزید 30 فیصد فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 868448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868448/متحدہ-عرب-امارات-ایران-کیخلاف-اسرائیل-کا-چ-ھپا-اسٹریٹیجک-پارٹنر-ہے-صیہونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org