QR CodeQR Code

سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور

14 Jun 2020 09:04

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے حکام نے 1932ء میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 868470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868470/سعودی-عرب-کا-رواں-سال-حج-منسوخ-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org