QR CodeQR Code

70 روپے چینی نہیں بیچ سکتے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے صاف جواب دیدیا

14 Jun 2020 22:43

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے کے لیے 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو ریٹ پر اٹھانے کا بندوبست کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات کو ختمی شکل دینے تک شوگر ملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے فی کلو چینی دے گی۔


خبر کا کوڈ: 868583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868583/70-روپے-چینی-نہیں-بیچ-سکتے-شوگر-ملز-ایسوسی-ایشن-نے-صاف-جواب-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org