QR CodeQR Code

جہاں کیسز زیادہ ہونگے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اجمل وزیر

15 Jun 2020 19:26

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کاروبار جاری رکھنا ہے، جہاں فورس کی ضرورت ہوگی ان سے مدد لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 12 ہزار یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ 437 پیٹرول پمس کو بند کیا گیا ہے، زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کاروبار جاری رکھنا ہے۔ اجمل وزیر کے مطابق جہاں فورس کی ضرورت ہوگی ان سے مدد لیں گے، صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 868780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868780/جہاں-کیسز-زیادہ-ہونگے-وہاں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-ہوگا-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org