0
Monday 15 Jun 2020 19:26

جہاں کیسز زیادہ ہونگے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اجمل وزیر

جہاں کیسز زیادہ ہونگے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 12 ہزار یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ 437 پیٹرول پمس کو بند کیا گیا ہے، زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کاروبار جاری رکھنا ہے۔ اجمل وزیر کے مطابق جہاں فورس کی ضرورت ہوگی ان سے مدد لیں گے، صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 868780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش