QR CodeQR Code

اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار

16 Jun 2020 10:33

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے، یہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر، متوازن اور ریلیف کا حامل بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے، یہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہو گا، اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کر کے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر کے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اُڑائیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعدادوشمار کی جادوگری نہیں ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 868873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868873/اپوزیشن-نان-ایشوز-پر-سیاست-کر-رہی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org