0
Tuesday 16 Jun 2020 10:33

اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار

اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر، متوازن اور ریلیف کا حامل بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے، یہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہو گا، اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کر کے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر کے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اُڑائیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعدادوشمار کی جادوگری نہیں ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 868873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش