QR CodeQR Code

سندھ، انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کا آغاز

17 Jun 2020 02:47

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ پابندی کے باوجود بین الاضلاعی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سندھ میں صرف انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹس منسوخ کرنا شروع کردیئے۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ پابندی کے باوجود بین الاضلاعی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صرف انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہر ضلع کے لئے الگ الگ کمیٹی تشکیل دیدی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی خلاف قانون چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے کے لئے اقدامات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 869060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869060/سندھ-انٹر-سٹی-روٹس-پر-چلنے-والی-پبلک-ٹرانسپورٹ-کے-خلاف-کارروائی-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org