QR CodeQR Code

بچوں کے حقوق پائمال کرنیوالے ممالک کی فہرست سے سعودی عرب کا نام حذف

اقوام متحدہ یمنی بچوں کی بھوک اور لاکھوں یمنی بچوں کے قتل عام پر اندھی و بہری ہو چکی ہے، یمن

17 Jun 2020 23:59

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق یمنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے اقوام متحدہ کی جانب سے "بچوں کے حقوق تلف کرنیوالی حکومتوں کی فہرست" سے سعودی عرب کے نام کے حذف کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل کو یمنی بچوں کیخلاف سعودی عرب کی جانب سے ہونیوالے جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یمن پر جنگ مسلط کرنے والی سعودی شاہی رژیم کو "بچوں کے حقوق پائمال کرنے والی حکومتوں" کی فہرست سے نکال دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ یمنی بچوں کی بھوک اور لاکھوں کی تعداد میں ان کے قتل عام کے حوالے سے اقوام متحدہ اندھی و بہری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بچوں کے حقوق پائمال کرنے والی حکومتوں کی فہرست" سے سعودی عرب کا نام نکال دینے کے فیصلے نے بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ساکھ کو کسوٹی پر لا کھڑا کیا ہے۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ اقدام جارح سعودی فوجی اتحاد کو یمنی بچوں کے خلاف مزید جرائم کے ارتکاب پر گرین سگنل دینے کے مترادف ہے۔ یمنی حکومت کے ترجمان نے بچوں کے حقوق ضائع کرنے والے ممالک کی فہرست سے سعودی عرب کے نام کے حذف کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ ہی سعودی عرب کی جانب سے یمنی بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 869259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869259/اقوام-متحدہ-یمنی-بچوں-کی-بھوک-اور-لاکھوں-کے-قتل-عام-پر-اندھی-بہری-ہو-چکی-ہے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org