QR CodeQR Code

تفتان بارڈر7 روز کیلئے کھول دیا گیا

18 Jun 2020 12:05

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کیلیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے تافتان بارڈر کو 7 روز کے لئے کھول دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 869346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869346/تفتان-بارڈر7-روز-کیلئے-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org