QR CodeQR Code

بعض قبائلی اضلاع میں موجود دہشتگرد افغانستان سے رابطے کر رہے ہیں، آئی جی پولیس

18 Jun 2020 21:21

میڈیا سے گفتگو میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا میں پاک فوج کی بارڈر پر فیسنگ اور پولیس کے آنے سے کراس بارڈر پر دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں پوست اور بھنگ کی فصل کو کاشت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران آئی جی ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ منشیات کاشت کرنا تجارت نہیں جرم ہے، تمام اضلاع میں منشیات کی کاشت اور سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی جی پی کے مطابق 80 فیصد لیویز اور خاصہ دار فورس پولیس میں ضم ہوچکی ہے باقی 20 فیصد بھی جلد ضم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں پاک فوج کی بارڈر پر فیسنگ اور پولیس کے آنے سے کراس بارڈر پر دہشت گردی میں کمی آئی ہے، پھر بھی بعض قبائلی اضلاع میں دہشت گرد افغانستان سے رابطے کر رہے ہیں۔ ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے قبائلی اضلاع میں تھانے پولیس لائنز اور دفاتر بنائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 869456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869456/بعض-قبائلی-اضلاع-میں-موجود-دہشتگرد-افغانستان-سے-رابطے-کر-رہے-ہیں-آئی-جی-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org