0
Thursday 18 Jun 2020 21:21

بعض قبائلی اضلاع میں موجود دہشتگرد افغانستان سے رابطے کر رہے ہیں، آئی جی پولیس

بعض قبائلی اضلاع میں موجود دہشتگرد افغانستان سے رابطے کر رہے ہیں، آئی جی پولیس
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں پوست اور بھنگ کی فصل کو کاشت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران آئی جی ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ منشیات کاشت کرنا تجارت نہیں جرم ہے، تمام اضلاع میں منشیات کی کاشت اور سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی جی پی کے مطابق 80 فیصد لیویز اور خاصہ دار فورس پولیس میں ضم ہوچکی ہے باقی 20 فیصد بھی جلد ضم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں پاک فوج کی بارڈر پر فیسنگ اور پولیس کے آنے سے کراس بارڈر پر دہشت گردی میں کمی آئی ہے، پھر بھی بعض قبائلی اضلاع میں دہشت گرد افغانستان سے رابطے کر رہے ہیں۔ ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے قبائلی اضلاع میں تھانے پولیس لائنز اور دفاتر بنائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش