QR CodeQR Code

ہم کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی

19 Jun 2020 01:48

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مفتی اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ امت حرام کھانا چھوڑ دے اور گناہ سے توبہ کرے، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالی کو منانے کی کوشش کریں، گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے وباء زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کورونا، ڈینگی، ٹڈی دل، زلزلے کیا ہمارے تھوڑے تازیانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ امت حرام کھانا چھوڑ دے اور گناہ سے توبہ کرے، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالی کو منانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وباء سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان حالات میں بھی ناجائز منافع کمانے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی (ص) کے مطابق بسم اللہ پڑھیں۔ مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھے۔


خبر کا کوڈ: 869493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869493/ہم-کورونا-سے-متاثر-لوگوں-کی-مدد-کے-بجائے-منافع-خوری-میں-مصروف-ہیں-مفتی-تقی-عثمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org