QR CodeQR Code

سينٹرل جیل سکھر، 107 قيديوں اور 18 ملازمين ميں کورونا وائرس کی تصديق

20 Jun 2020 15:09

حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کل 1295 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 125 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔


اسلام ٹائمز۔ سينٹرل جیل سکھر کے ايک سو سات قيديوں اور اٹھارہ ملازمين ميں کورونا وائرس کی تصديق کی گئی ہے۔ سکھر جیل حکام کے مطابق 107 قیدیوں اور 18 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کل 1295 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 125 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو سکھر جیل میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 869784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869784/سينٹرل-جیل-سکھر-107-قيديوں-اور-18-ملازمين-ميں-کورونا-وائرس-کی-تصديق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org