QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈالر کے پروگرام کو بحال کرنے کا فیصلہ

21 Jun 2020 05:30

پاکستان نے کورونا وائرس پر اخراجات کو بجٹ خسارے کا حصہ نہ بنانے اور بجٹ اقدامات پر عملدرآمد میں سہ ماہی اہداف کو حاصل کرنے میں نرمی کی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020-21 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈالر کے پروگرام کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم پاکستان نے کورونا وائرس پر اخراجات کو بجٹ خسارے کا حصہ نہ بنانے اور بجٹ اقدامات پر عملدرآمد میں سہ ماہی اہداف کو حاصل کرنے میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد پہلی بار پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا دور ہوا، جس میں آئی ایم ایف کی کنٹری نمائندہ ماریا ٹریسا دبان اور آئی ایم ایف کے دیگر حکام نے واشنگٹن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ ٹیکنیکل مذاکرات کی یہ رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی جس کی منظوری کے بعد پاکستان کو 450ملین ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 869872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869872/ا-ئی-ایم-ایف-کے-ساتھ-6ارب-ڈالر-پروگرام-کو-بحال-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org