QR CodeQR Code

کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، چوہدری سرور

21 Jun 2020 12:33

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عیدالاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہو چکی ہے کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہو چکی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے خود اور دوسروں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں غیر سنجیدگی تباہی ہو گی موجودہ حالات میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عیدالاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہو چکی ہے کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 869926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869926/کورونا-کے-خلاف-تمام-اسٹیک-ہولڈرز-کو-متحد-ہو-کر-کام-کرنا-ہے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org