QR CodeQR Code

غذائی سازوسامان کا حامل چھٹا ایرانی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب پہنچ گیا

21 Jun 2020 18:42

وینزویلا میں ایرانی سفیر حجت اللہ سلطانی نے عرب نیوز چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کیطرف سے وینزویلا کو ارسال کیا جانیوالا چھٹا بحری بیڑہ "گلسان" ونزویلا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وینزویلا میں ایرانی سفیر حجت اللہ سلطانی نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کی طرف سے وینزویلا کو ارسال کیا جانے والا چھٹا بحری بیڑہ "گلسان" وینزویلا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مئی کو ایرانی بندرگاہ شہید رجائی سے عازم سفر ہونے والے اس بحری بیڑے میں غذائی سازوسامان موجود ہے۔ قبل ازیں عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ہر ماہ وینزویلا کو ایرانی پٹرول کے حامل 2 سے 3 بحری بیڑے ارسال کئے جائیں گے۔



واضح رہے کہ جاری سال کے ماہ اپریل سے ایران کی جانب سے وینزویلا کو ارسال کئے جانے والے بحری بیڑوں میں یہ چھٹا بحری بیڑہ ہے۔ قبل ازیں ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑے وینزویلا کو بھیجے گئے تھے جن کے بارے امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم بھرپور ایرانی جوابی کارروائی کے عندیے پر امریکہ کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت ملتوی ہو گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 869978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869978/غذائی-سازوسامان-کا-حامل-چھٹا-ایرانی-بحری-بیڑہ-وینزویلا-کے-قریب-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org