2
Sunday 21 Jun 2020 18:42

غذائی سازوسامان کا حامل چھٹا ایرانی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب پہنچ گیا

غذائی سازوسامان کا حامل چھٹا ایرانی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ وینزویلا میں ایرانی سفیر حجت اللہ سلطانی نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کی طرف سے وینزویلا کو ارسال کیا جانے والا چھٹا بحری بیڑہ "گلسان" وینزویلا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مئی کو ایرانی بندرگاہ شہید رجائی سے عازم سفر ہونے والے اس بحری بیڑے میں غذائی سازوسامان موجود ہے۔ قبل ازیں عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ہر ماہ وینزویلا کو ایرانی پٹرول کے حامل 2 سے 3 بحری بیڑے ارسال کئے جائیں گے۔



واضح رہے کہ جاری سال کے ماہ اپریل سے ایران کی جانب سے وینزویلا کو ارسال کئے جانے والے بحری بیڑوں میں یہ چھٹا بحری بیڑہ ہے۔ قبل ازیں ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑے وینزویلا کو بھیجے گئے تھے جن کے بارے امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم بھرپور ایرانی جوابی کارروائی کے عندیے پر امریکہ کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت ملتوی ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 869978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش