QR CodeQR Code

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی جاں بحق

22 Jun 2020 00:46

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں منسر گاؤں کی 13 سالہ بچی اقرا شبیر شہید ہوگئی جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 870018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870018/ایل-او-سی-پر-بھارتی-فورسز-کی-بلااشتعال-فائرنگ-سے-13-سالہ-بچی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org