QR CodeQR Code

طاہرالقادری کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار تعزیت

22 Jun 2020 18:39

اپنے تعزیتی بیان میں قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر اتحاد بین المسالک و مذاہب کیلئے جدوجہد کی، پوری تحریک منہاج القرآن علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر اتحاد بین المسالک و مذاہب کیلئے جدوجہد کی، پوری تحریک منہاج القرآن علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870187/طاہرالقادری-کا-علامہ-طالب-جوہری-کی-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org