0
Monday 22 Jun 2020 18:39

طاہرالقادری کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار تعزیت

طاہرالقادری کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر اتحاد بین المسالک و مذاہب کیلئے جدوجہد کی، پوری تحریک منہاج القرآن علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش