QR CodeQR Code

رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی، ڈاکٹر فاوچی

24 Jun 2020 20:12

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن نے کانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کے امید کرتے ہیں کہ 2020ء کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ڈاکٹر ڈاکڑ فاوچی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن و ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز امریکی ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے کانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کے امید کرتے ہیں کہ 2020ء کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020ء کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کورونا ویکسین کی افادیت جانچنے کے لئے ویکسین کی ایک چھوٹی سی خوراک تقریبا 30،000 افراد کو دی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 870640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870640/رواں-سال-کے-ا-خر-تک-کورونا-وائرس-کی-ویکسین-تیار-ہو-جائے-گی-ڈاکٹر-فاوچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org