QR CodeQR Code

وزیراعظم کے علاوہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، فواد چوہدری

25 Jun 2020 10:25

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔ وفاقی وزیرفواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں نام لیے بغیر کہا ہے کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 870720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870720/وزیراعظم-کے-علاوہ-کسی-کی-خواہش-پر-استعفی-دینے-کا-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org