QR CodeQR Code

2 سال گزر گئے, کے پی میں ضم اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہ ہوسکا

27 Jun 2020 21:47

اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تقریباً 10 ماہ قبل بھیجے گئے مراسلے پر بھی تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے ان اضلاع کے مقدمات نمٹانے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 2 سال گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انضمام کے تقریباً 2 سال گزرنے کے باوجود ضم شدہ اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تقریباً 10 ماہ قبل بھیجے گئے مراسلے پر بھی تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے ان اضلاع کے مقدمات نمٹانے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ اب عوام انصاف کے منتظر ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 871261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871261/2-سال-گزر-گئے-کے-پی-میں-ضم-اضلاع-عدالتوں-کا-قیام-ممکن-نہ-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org