0
Saturday 27 Jun 2020 21:47

2 سال گزر گئے, کے پی میں ضم اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہ ہوسکا

2 سال گزر گئے, کے پی میں ضم اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ 2 سال گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انضمام کے تقریباً 2 سال گزرنے کے باوجود ضم شدہ اضلاع میں عدالتوں کا قیام ممکن نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تقریباً 10 ماہ قبل بھیجے گئے مراسلے پر بھی تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے ان اضلاع کے مقدمات نمٹانے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ اب عوام انصاف کے منتظر ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 871261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش