QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری اربن فلڈ سے محفوظ رہ سکیں، میئر کراچی

28 Jun 2020 16:42

برساتی نالوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ان میں اتنا کچرا جمع ہے کہ انہیں صاف کرنے اور نکالا گیا کچرا اور کیچڑ منتقل کرنے میں ہفتوں درکار ہونگے، حکومت سندھ شہر کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے خصوصی توجہ دے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ فوری طور پر کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری اربن فلڈ سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ بات انہوں نے برساتی نالوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ وسیم اختر نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ان میں اتنا کچرا جمع ہے کہ انہیں صاف کرنے اور نکالا گیا کچرا اور کیچڑ منتقل کرنے میں ہفتوں درکار ہونگے، حکومت سندھ شہر کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے خصوصی توجہ دے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام ریونیو محکمے حکومت سندھ نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871361/کراچی-میں-نالوں-کی-صفائی-کے-کام-کا-آغاز-کیا-جائے-تاکہ-شہری-اربن-فلڈ-سے-محفوظ-رہ-سکیں-میئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org