0
Sunday 28 Jun 2020 16:42

کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری اربن فلڈ سے محفوظ رہ سکیں، میئر کراچی

کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری اربن فلڈ سے محفوظ رہ سکیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ فوری طور پر کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری اربن فلڈ سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ بات انہوں نے برساتی نالوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ وسیم اختر نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ان میں اتنا کچرا جمع ہے کہ انہیں صاف کرنے اور نکالا گیا کچرا اور کیچڑ منتقل کرنے میں ہفتوں درکار ہونگے، حکومت سندھ شہر کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے خصوصی توجہ دے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام ریونیو محکمے حکومت سندھ نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش