QR CodeQR Code

گلگت بلتستان نگران کابینہ کے اراکین پیر کے روز حلف اٹھائیں گے

28 Jun 2020 23:02

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جس کے فوری بعد حلف برداری ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے اراکین پیر کے روز حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جس کے فوری بعد حلف برداری ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوگی۔ اتوار کے روز نگران کابینہ کے نامزد اراکین کو گورنر کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا، عشائیہ میں اکثر اراکین شامل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران کابینہ کے ناموں میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ہے، اس سے پہلے دو مرتبہ کئی ناموں کو تبدیل کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871400/گلگت-بلتستان-نگران-کابینہ-کے-اراکین-پیر-روز-حلف-اٹھائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org