QR CodeQR Code

سید علی گیلانی کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) سے علیحدہ ہوگئے

29 Jun 2020 13:32

ایک مختصر بیان میں بزرگ مزاحمتی رہنماء نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سینیئر ترین مزاحمتی رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کی چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک مختصر بیان میں بزرگ مزاحمتی رہنماء سید علی گیلانی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سید علی شاہ گیلانی نے تاہم اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔ سید علی گیلانی نے 47 سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے حریت سے ”مکمل علیحدگی“ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اُنہیں مطلع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 93 سالہ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی اپنے دھڑے کی حریت کانفرنس کے چیئرمین تھے۔ وہ 2010ء سے اپنے ہی گھر کے اندر نظربندی کے ایام گذار رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871498/سید-علی-گیلانی-کل-جماعتی-حریت-کانفرنس-گ-سے-علیحدہ-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org