QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، روندو میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں اختلافات ختم، ملکر مہم چلانے کا اعلان

29 Jun 2020 20:32

راجہ شاہ سلطان اور راجہ ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک تھے اور رہیں گے، پارٹی قائدین ہم دونوں میں سے جس کو بھی ٹکٹ دیدیں وہ بھرپور الیکشں لڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف روندو کے اہم رہنماؤں میں اختلافات ختم ہو گئے۔ قانون ساز اسمبلی کے امیدوار امیدوار راجہ شاہ سلطان اور راجہ ناصر علی خان نے اختلافات ختم کرتے ہوئے مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز صوبائی صدر سید جعفر شاہ سے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم دونوں ایک تھے اور رہیں گے، پارٹی قائدین ہم دونوں میں سے جس کو بھی ٹکٹ دیدیں وہ بھرپور الیکشں لڑے گا اور دوسرا اس کی حمایت کرے گا۔ ہم دونوں کے مقاصد مشترک ہیں، ہم مل کر علاقے میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی تبدیلی چاہتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 871574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871574/جی-بی-الیکشن-روندو-میں-تحریک-انصاف-کے-اہم-رہنماؤں-اختلافات-ختم-ملکر-مہم-چلانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org