QR CodeQR Code

پی ایس ایکس پر حملہ کرنیوالوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، کراچی پولیس چیف

30 Jun 2020 13:48

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ مختلف سلیپر سیل سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، حملے کے وقت دہشتگردوں کیساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، جبکہ حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی، جس کی وجہ سے سکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ اور پی ایس ایکس پر حملےکا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے، دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ مختلف سلیپر سیل سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، حملے کے وقت دہشتگردوں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، جبکہ حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 871710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871710/پی-ایس-ایکس-پر-حملہ-کرنیوالوں-کو-کراچی-سے-سپورٹ-حاصل-تھی-پولیس-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org