0
Tuesday 30 Jun 2020 13:48

پی ایس ایکس پر حملہ کرنیوالوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، کراچی پولیس چیف

پی ایس ایکس پر حملہ کرنیوالوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی، جس کی وجہ سے سکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ اور پی ایس ایکس پر حملےکا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے، دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ مختلف سلیپر سیل سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، حملے کے وقت دہشتگردوں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، جبکہ حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 871710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش