QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا وفاقی وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنیکا باضابطہ حکمنامہ جاری

30 Jun 2020 21:40

محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنران لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاقی وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنران لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی اور یکم جولائی سے وفاقی حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کیلئے خود انتظامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 871752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871752/سندھ-حکومت-کا-وفاقی-و-د-ہولڈنگ-ٹیکس-جمع-نہ-کرنیکا-باضابطہ-حکمنامہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org