0
Tuesday 30 Jun 2020 21:40

سندھ حکومت کا وفاقی وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنیکا باضابطہ حکمنامہ جاری

سندھ حکومت کا وفاقی وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنیکا باضابطہ حکمنامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاقی وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنران لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی اور یکم جولائی سے وفاقی حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کیلئے خود انتظامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 871752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش