QR CodeQR Code

ایرانی جوہری معاہدے بارے سلامتی کونسل کا اجلاس

امریکہ کو چاہئے کہ وہ بدنیتی پر مبنی اپنا مسودہ مسترد ہونے سے قبل واپس لے لے، مجید تخت روانچی

1 Jul 2020 17:29

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے ذریعے ایران پر اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوششوں کے بارے میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اپنی تقاریر کے اندر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایران پر اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے خلاف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے ذریعے ایران پر اسلحے کی پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوششوں کے بارے میں لکھا ہے کہ آج سلامتی کونسل کے اراکین نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے حوالے سے اپنی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اپنی تقاریر کے اندر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایران پر اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی امریکی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ناکام مسودے پر امریکہ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ قبل ازیں کہ دوبارہ مسترد ہو، امریکہ کو چاہئے کہ وہ بدنیتی پر مبنی اپنا مسودہ فورا واپس لے لے۔
 


خبر کا کوڈ: 871926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871926/امریکہ-کو-چاہئے-کہ-وہ-بدنیتی-پر-مبنی-اپنا-مسودہ-مسترد-ہونے-سے-قبل-واپس-لے-مجید-تخت-روانچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org