کراچی، بزنس مین گروپ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کو مسترد کردیا
1 Jul 2020 20:25
چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت سے ہر قسم کے کاروبار کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کے لئے ایڈمنسٹریشن کا بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بزنس مین گروپ نے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع سراسر ناانصافی ہے۔ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت سے ہر قسم کے کاروبار کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کے لئے ایڈمنسٹریشن کا بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 871960